مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویب العہد نے خبر دی ہے کہ مقاومت کی عالمی یونین کے سربراہ ماہر حمود اور حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں ملاقات کی اور لبنان سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں لبنان اور خطے کے قومی اور اسلامی مسائل پر بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماوں نے اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا اور تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ابھی اس ملاقات کی مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ